ابنا: نئی دہلی......ورلڈ بینک نے تیزی سے ترقی کرنے والے پانچ ممالک کی طرف سے برکس ترقیاتی بینک کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کے لیے تکنیکی تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔یہ پیش کش ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم نے کی جو تین دن کے دورے پر بھارت میں ہیں ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفت گو کے دوران کہا کہ ورلڈ بینک کو درپیش واحد چیلنج غربت کا خاتمہ ہے ۔ اس لیے جو بھی ادارہ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے غربت میں کمی کے لیے بھارت کو 15 سے 18 ارب ڈالرز کے قرضے کی پیش کش بھی کی جس کا مقصد انسانی وسائل اور انفرا اسٹرکچر کو ترقی دینا ہے ۔
.......
/169